جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میڈم!براہِ مہربانی ماسک پہن لیں عتیقہ اوڈھو کا فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔عتیقہ اوڈھو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصویر شیئر کی

جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جبکہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ماسک نہیں پہنا ہوا ہے۔سینئر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے مخاطب ہوکر لکھا میڈم! براہِ مہربانی ماسک پہن لیں۔عتیقہ اوڈھو نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب حکومتی نمائندے ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو پھر یہ عوام سے کیسے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ کیسے حکومتی نمائندے بھی تقریبات اور پریس کانفرنس کے دوران ماسک نہیں پہنے ہوئے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اتفاق کرتی ہوں کہ عوام ہر طرف سے بے وقوف بن رہے ہیں لیکن انہیں سیدھا راستہ دکھانا عوامی شخصیات کی ذمہ داری ہے۔عتیقہ اوڈھو کے ان سلسلہ وار اور معنی خیز ٹوئٹس پر صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…