اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

حساس ادارے کی بلوچستان میں بڑی کامیابی

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے کا خاران میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن،آپریشن کے دوران3انتہائی اہم کمانڈروں سمیت 8دہشتگردگرفتار،اسلحہ برآمد۔پاک ایران سرحدی علاقے میں منشیات اسمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تباہ شدہ گاڑی سے ہتھیاراور منشیات برآمد ۔کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اورمنشیات قبضے میں لے لی۔قلعہ عبداللہ کے علاقے سیدحمیدکراس پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے925تھیلے یوریاکھادبرآمد ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3انتہائی اہم کمانڈروںسمیت 8دہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتاردہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے میں منشیات اسمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میںاسمگلروں کی ایک گاڑی راکٹ لگنے سے تباہ ہوگئی،تباہ شدہ گاڑی سے 320 کلوگرام افیون ،2 عددایس ایم جیز،ایک آر پی جی سیون اورایک دوربین برآمدکرلی۔ایک اورکارروائی میںایف سی نے خفیہ اطلاع پرکوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں گلستان سے جھل مگسی جانے والی گاڑ ی کے خفیہ خانوں سے بڑی تعدادمیں ایمونیشن اور چرس برآمد کرلی۔برآمد شدہ اشیاءمیں ایس ایم جی کے 5000راﺅنڈز بمعہ تین میگزین،کلاشکوف کے 1900راﺅنڈزاورچرس کے95تھیلے شامل ہیں۔تفتیش جاری ہے۔دریں اثناءایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے سید حمیدکراس پراسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ٹرکوں سے 925تھیلے یوریا کھادقبضے میں لے لیئے۔ ڈرائیورکو گرفتارکرکے تفتیش کیلئے لیویز کے حوالے کردیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…