بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دیدیا 

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو سرکلر ڈیبٹ بڑھ جائے گا، 70 فیصد بجلی درآمدی فیول سے پیدا ہوتی ہے، تیل مہنگا ہوگا تو بجلی بھی مہنگی ہوجائے گی، بجلی مہنگی ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ توانائی کمیٹی نے سرکلرڈیٹ منیجمنٹ پلان منظورکرلیا ہے،

موسم گرما میں بجلی کی پیک ڈیمانڈ 24 ہزار500 میگاواٹ سے زیادہ ہوجائے گی۔ایک چھوٹا سا طبقہ اپنے مقاصد اور مفادات کیلئے نجکاری کا مخالف ہے۔ نجکاری سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین بیروزگار ہوں گے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں پہلے ہی عملے کی کمی ہے۔ یہ دعوے غلط ہیں کہ 3 سال میں گردشی قرض میں اضافے کا سلسلہ رک جائے گا جبکہ بیلنس بھی موجود رہیگا۔موسم گرما میں کیالیکٹرک کو 400  میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کریں گے، جبکہ کراچی کو 800 میگاواٹ نہیں 1200 میگاواٹ بجلی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں70 فیصد بجلی درآمدی فیول سے پیدا ہوتی ہے، تیل مہنگا ہوگا تو بجلی بھی مہنگی ہوجائے گی، بجلی مہنگی ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت نہیں۔ یاد رہے حکومت نے بجلی صارفین پر مزید 1060ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ مجوزہ پلان میں سوا2 برسوں میں فی یونٹ بجلی4 روپے60 پیسے منہگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کابینہ نے توانائی کمیٹی نے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مالی سال23-2022 تک گردشی قرض میں اضافہ صفرہو جائے گا۔ بجلی وصولیوں میں بہتری سے204 ارب روپے اضافی آئیں گے۔ بجلی نقصانات میں کمی سے 130ارب روپے کی بچت ہوگی۔ رواں مالی سال بجلی منہگی کرکے40 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ مالی سال22-2021 میں بجلی منہگی کرکے458 ارب روپے صارفین سے ملیں گے۔آزاد کشمیرحکومت کو دی جانے والی بجلی سے 96 ارب روپے اضافی آئیں گے۔ مالی سال 23-2022 میں صارفین پرمزید 562 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔ اقدامات نہ کیے توسوا2 سال میں گردشی قرض مزید 2565 ارب روپے بڑھ جائے گا۔ مجوزہ پلان کے تحت پاورسیکٹر کو378 ارب روپے کی اضافی سبسڈی کو وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ پاورہولڈنگ کمپنی قرض کے68 ارب روپے سرکاری قرض میں منتقل ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…