پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافہ نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ سے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ آئندہ ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی سلپ میں 25 فیصد اضافے کا باقاعدہ ذکر بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ وفاق کے ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دی تھی۔تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئیگا۔17 وفاقی اداروں پی ایم سیکرٹریٹ، نیب، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ و دیگر کے ملازمین اضافے سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الائونس وصول نہیں کر رہے۔ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے ایڈہاک بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا، بعدازاں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یہ ایڈہاک اضافہ بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائیگا۔ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے اپنے وسائل کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…