پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

موبائل کمپنیوں کی طرف سے عوام کو لوٹنے کا نیا سلسلہ شروع جاز کیش،ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ سے رقم بھیجنے پربھاری کٹوتی لاگو

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دائودخیل(این این آئی)موبائل کمپنیوں کی طرف سے عوام کو لوٹنے کا نیا سلسلہ جاری۔ جاز کیش،ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ سے رقم نکلوانے کے لیے ہزار روپے پر 20روپے کٹوتی اور رقم بھیجنے پر 10روپے کٹوتی لاگو کر دی۔ عوام کو پریشانی کا سامنا۔ عوام کا کمپنیوں کے اکائونٹ

بند ہونے کا عندیہ ۔ تفصیل کے مطابق موبائل کمپنیوں نے اپنے صارفین کو فوری رقم فراہم کرنے کی جو سہولیات مفت دی تھیں یا بہت کم چارجز میں صارفین اپنے موبائل اکائوئنٹ کے ذریعے رقم منگواتے اور بھیجتے تھے ۔ رقم بھیجنے پر کسٹمر سے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جاتے تھے اب جبکہ رقم بھیجنے پر بھی 10روپے کٹوتی فی ہزار کی جارہی ہے اور 20روپے کٹوتی فی ہزار رقم وصول کرنے پر کی جا رہی ہے۔ جس سے اگر کسٹمر کو چالیس ۔پچاس ہزار روپے وصول کرنے پر ہزار روپے تک کٹوتی کرانا پڑ رہی ہے جبکہ رقم بھیجنے پر پانچ سو تک کٹوتی کرانا پڑ رہی ہے اور دکانداروں نے اپنی دکانوں میں ان چارجز کی وصولی بارے نوٹس آویزاں کر رکھے ہیں۔ اس بارے جب کمپنی کو شکایات درج کرائی گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ رقم وصول کرنے پر کچھ چارجز ہیں مگر وہ بھی فی ہزار 20روپے نہیں ہیں جبکہ رقم بھیجنے پر کوئی چارجز نہیں ہیں۔ مگر کمپنی کو شکایات درج کرانے کے باوجود ابھی تک

فرنچائزوں یا اپنے ریٹیلرز کے خلاف اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جسکی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اور انہوں نے موبائل اکائونٹ بند کرانے اور اسکے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ لہذا پی ٹی اے اور اعلی حکام کو عوام کو موبائل کمپنیوں کے لوٹنے کے اس نئے طریقوں کا سختی کا نوٹس لینا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…