بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی خبریں ،ترجمان اوگرانے وضاحت جاری کر دی

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا گیا ہے۔اوگراکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان اوگرا نے

کہا کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 6روپے اضافے کی تجویز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام پہلے ہی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں روز بڑھتے ہوئے اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی قمیتیں بھی عوام کی کمر توڑ رہی ہیں یوں سفید پوش عوام کا گزر بسر مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس پر پیٹرولیم مصنوعات پر اضافہ عوام پر بم گرانے کے مترادف ثابت ہوگا۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کی سمری کو عوامی مفاد میں نہ صرف مسترد کر دیں بلکہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے مہنگائی میں کمی اور بالخصوص اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…