پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈی جے بٹ کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) قربت ایسی کہ سینے سے لگاتے رہے اور اب دوری اتنی کہ ڈی جے بٹ عمران خان سے ملاقات کو ترس رہے ہیں ۔ آٹھ کروڑ کے بقایا جات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اب عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ تحریک انصاف اور ڈی جے بٹ کے درمیان واجبات کا تنازع الجھتا ہی جا رہا ہے ۔ ڈی جے بٹ نے آٹھ کروڑ کے بقایا جات مانگے تو اب تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ سے تمام وینڈرز کے بل مانگ لیے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ ڈی جے بٹ پانچ کروڑ نوے لاکھ وصول کر چکے انکی جانب سے دیئے جانے والے بلوں کا جائزہ لیا تو وہ مزید رقم کے حق دار ہونے کے بجائے پی ٹی آئی کے ایک کروڑ بہتر لاکھ کے نادہندہ نکلے ہیں جو انہیں واپس کرنا ہوں گے۔ ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کا ٹائیگر ہے اپنا حق لینا عمران خان سے ہی سیکھا ہے اور وہ اپنے واجبات لیکر رہیں گے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ ڈی جے بٹ کا حق نہیں رکھنا چاہتے مگر حقائق یہ ہیں کہ وہ پہلے ہی زائد بل لے چکے ہیں



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…