پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اورنج ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی بن گیا، حکومت کے لئے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اورنج ٹرین منصوبہ کو سفید ہاتھی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کی اتنی آمدن نہیں جتنے اخراجات ہیں، برائلر کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سے بات کررہے ہیں۔ایوان وزیراعلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ اورنج ٹرین کے کاغذوں میں لکھا تھا کہ دولاکھ پچاس ہزار مسافر سفر کریں گے لیکن ابھی تک روزانہ کا جو ڈیٹا اس میں ستر ہزار سے زائد مسافر نہیں آئے، جنہوں نے یہ منصوبہ بنایا ان سے پوچھا جائے کہ کس بنیاد پر اس کی فیزیبیلٹی

بنائی۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین کی قسط شروع ہونے کے بعد سالانہ 30 ارب سبسڈی دینا پڑے گی، یہ ٹرین ابھی تک اپنی بجلی کا بل پورا نہیں کر پارہی، قسط شروع ہونے کے بعد کیا حالات ہوں گے آپ خود سوچ سکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے برائلر کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سے بات کررہے ہیں کورونا کی وجہ سے بھی پولٹری سیکٹر متاثر ہوا، اب حالات بہتر ہورہے ہیں جلد ہی برائلر کی قیمتیں کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے جامع رولز آف بزنس بنائے لیے گئے ہیں جس میں کوئی کمی بیشی ہوئی تو وہ بھی کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…