منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

 عبدالغفور حیدری کو حکومتی پیشکش پی ڈی ایم میں دڑار ڈالنے کی کوشش قرار 

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے حکومتی آفر کی تردید کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے، میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔مولانا عبدالغفور حیدری  نے کہاکہ حکومتی وزیر کی

میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پی ڈی ایم میں آفر دڑار ڈالنے کی کوشش ہے، حکومت کی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے، ڈپٹی چیئرمین کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے حکومت کی جانب سے جے یوآئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی پیشکش پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومتی عہدیدار کسی کو بھی ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دیں، لیکن پی ڈی ایم کے لیے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا

فیصلہ کل ہوجائے گا، حکومت نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کرکے اپوزیشن میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی ہے، جے یوآئی ف حکومت کے فیصلے کو نہیں مانے گی جبکہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند رہے گی۔یاد رہے حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی۔ حکومتی رہنما پرویز خٹک نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفوری

حیدری سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفوری حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہماری ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بن جائیں۔جب کہ مولانا عبدالغفوری حیدری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا۔ دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میںجمعیت علمائے

اسلام (ف)کے مولانا عبدالغفورحیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ میں قائدحزب اختلاف مسلم لیگ نون لیگ سے ہوگا. پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمسلم لیگ (ن) سے ہوگا کمیٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کے سربراہ کوآگاہ کیا جائے گا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان حتمی اعلان کریں گے ایوان بالا میں ڈپٹی اور چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن12 مارچ کو ہوگا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین کیلئے یوسف رضاگیلانی کا انتخاب کیا ہے جبکہ حکومت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو میدان میں اتارا ہے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے نام پر ابھی مشاورت جاری ہے. سینیٹ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک نے پاس خیبر پختونخوا سے10، سندھ 2، اسلام آباد ایک اور پنجاب کی 5 سیٹوں پر انتخابات جیتے ہیں جبکہ آج ایک آزاد ا رکن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حکمران جماعت کی مجموعی نشستوں کی تعداد27ہوگئی ہے جو ایوان بالا میں موجود دیگر جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے

اسی طرح ابھی تک حکمران جماعت کی اتحاد ی بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس12، ایم کیو ایم3، مسلم لیگ ق1، جی ڈی اے اایک اور 4 آزاد ارکان شامل ہیں یوں حکومتی اتحادکے سینیٹ میں ارکان کی تعداد 48 ہوگئی ہے. دوسری جانب20 سیٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی ایوان کی دوسری بڑی پارٹی ہے مسلم لیگ کے پاس18 سیٹیں، جمعیت علمائے سلام(ف)5، عوامی نیشنل پارٹی4، بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل)2، پشتونخوا میپ کے 2، نیشنل پارٹی کے 2 اور 2 آزاد ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…