ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

فارن فنڈنگ کیس میں ملوث سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اور برداشت کیا تو یہ ملک خدا نخواستہ ختم ہو جائیگا، ن لیگی رہنما کا حیران کن دعویٰ

datetime 9  مارچ‬‮  2021 |

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ملوث سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کو اور برداشت کیا تو یہ ملک خدا نخواستہ ختم ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوفارن فنڈنگ کیس میں

سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے گلے میں پھنسی ہڈی نکالنا  چاہیئے  انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس ، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد ونوش  آٹے،چینی ،گھی، دالیںانڈے گوشت کی قیمتوں میںاضافہ اورمہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلوانے والوں کی چیخیں اب آسمانوں پر سنی جا رہی ہیں لیکن ادارے خاموش ہیں چوہدری شیر علی نے کہا کہ کل جو یہ کہتا تھا کہ پہلے احتساب وزیر اعظم کا پھر اسکے وزراء کا ہوگا آج وہ اور اسکی ناجائز کابینہ ڈپریشن کا شکار ہے اور اور ایسی باتیں کررہے ہیں جو کوئی پاگل بھی نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ حکومت کی پریشانی بتا رہی ہے کہ اپوزیشن کی چوٹ نشانے پر لگی ہے زخم چاٹتے ہوئے حکومت الیکشن کمیشن کو دبائو میںلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ملک میںاقتصادی زوال اور معاشی انحطاط کی بڑی وجہ توانائی کا بحران، گیس کی کمی، بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کاروباری شعبے کو فروغ نہ دینا ہے نااہل و ناکام حکمرانوں کامسائل پر قابو نہ پانا اور ملک کی ترقی  کے دعوے کرنا دھوکہ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…