جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کاانتخاب ، پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی کون باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گیا ، بڑا اعلان

datetime 9  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نومنتخب سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت کو دیکھ کر عمران خان کو شکست تسلیم کرلینا چاہیے۔سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پی پی پی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ۔ آزاد سینیٹر شمیم آفریدی نے عشائیے میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں سینیٹر شمیم آفریدی نے شمولیتی دستاویزات پر دستخط کئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شمیم آفریدی کو پاکستان پیپلزپارٹی کا روایتی مفلر بھی پہنایا۔عشائیے میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، لطیف کھوسہ، ہمایوں خان، سعید غنی، امجد آفریدی ودیگر نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر شیری رحمان کا کہناتھاکہ سینٹرز کی عشائیے میں بھرپور شرکت ایوان بالا میں عددی اکثریت کا بھی اظہار ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت کو دیکھ کر عمران خان کو شکست تسلیم کرلینا چاہیے



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…