بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مدعو نہ کیا گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصا ف کی سینیئر قیادت کے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید موجود نہیں تھے۔ اجلاس میں صرف تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرائ￿ ہی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ شیخ رشید کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے

اور وہ وزیر داخلہ بننے سے قبل وزیر ریلوے تھے۔۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےقومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر نے کے بعدجیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے اور آگے بڑھے تو شیخ رشید نے ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھے لیکن وزیراعظم نے انہیں نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے،اس لمحے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے، باجوہ صاحب کیالفاظ دہراتاہوں کہ جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہیے سر عام کہنا چاہئے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پارلیمنٹ لابی میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اس دور ان خواتین پی ٹی آئی خواتین پارلیمنٹ لابی میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…