جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک میں چینی اورگندم کی قلت کا خدشہ،مرغی کے گوشت کی قیمت بھی بے قابو

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رمضان المبارک میں چینی اور گندم کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی اورگندم کی درآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈرزجاری کردیئے ہیں۔وزارت غذائی تحفظ نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی درخواست کی ہے۔ گندم کی درآمد کے لیے بھی پہلے ٹینڈرمیں مہنگی بولی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈرمہنگی بولی ملنے کے باعث منسوخ

کیا گیا، جو دوبارہ جاری کیا گیا۔ چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکے لیے درآمد کی جارہی ہے۔اس سے قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ گنے کی فی من قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 480 روپے کلو جبکہ سرکاری نرخ منگل کوبھی 214 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…