منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہین آفریدی ہونے والے سسر کی وکٹ اڑا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیوں رک گئے، سوشل میڈیا صارفین خوشی میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے نسبت طے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ایسے میں شائقین کرکٹ بھی پیچھے نہ رہے، ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے ایک میچ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی وکٹ

لی لیکن انہوں نے ہاتھ کھولے جشن منانے لگے لیکن پھر اچانک سر جھکا لیا اور ایسا تاثر دیا کہ اس وکٹ پر جشن نہیں منانا، صارف نے لکھا کہ اب سمجھ آیا کہ شاہین آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر کی وکٹ پر جشن کیوں نہیں منایا تھا، ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے پتہ نہیں کیوں اتنی خوشی ہو رہی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ زیادہ سیلیبریٹ کرتا تو سسر بیٹی نہ دیتا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر پر شائقین کرکٹ نے خوشی کااظہار کیا۔شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی خبر کی تصدیق کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا رْخ کرلیا ہے جہاں وہ دونوں قومی کرکٹرز کو مبارکباد دینا شروع کر دی،اس ضمن میں شاہین شاہ آفریدی گزشتہ رات سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹوئٹر صارفین ہیش ٹیگ ’شاہین شاہ آفریدی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اْنہیں منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ممون الیاس نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے، ہمارے اسٹار نے ہماری لیجنڈ کی بیٹی کے ساتھ منگنی کرلی۔ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب تک کے سب سے معصوم جوڑے کو بہت مبارک ہوں۔ثناء نامی صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ابھی

بھی آفریدی ہے، ماشاء اللّہ! کیا قسمت ہے۔ایک صارف نے پاکستان سپْر لیگ کی ویڈیو کلپ شیئر کی، جب شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کرنے پر جشن نہیں منایا تھا۔صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کرکٹ لیگ کے میچ میں اپنے سْسر کی وکٹ لیں، شاہد آفریدی کم از کم کہہ سکتے تھے، اچھی بولڈ بیٹا۔

علی مرتضیٰ نامی صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا سب سے خوبصورت سْسر۔واضح رہے کہ والد شاہین شاہ آفریدی ایاز خان نے کہا کہ بیٹے کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایاز خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔والد شاہین شاہ آفریدی نے

کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔دوسری جانب شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اور شادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی عمریں بیس بیس سال ہیں اور دونوں ہم عمر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…