بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

اگر یہ کام ہو گیا تو پاکستانیوں کی فی کس آمدنی پندرہ ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی( این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے گوادر بندرگاہ کو مزید فعال رکھنے اور بین الاقوامی تجارت کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی،منصوبوں سے بلوچستان کے لوگوں کی زندگیاں بدلیں گی،ترقی کے نئے

دروازے کھلیں گے گے،صنعت کاری فروغ پائے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کراچی کے موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2025 تک پاکستانیوں کی فی کس اوسط آمدن پندرہ ہزار ڈالر تک پہنچ سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کو کام کرنے دیا جائے، لانگ مارچ اور دھرنوں سے بیرونی سرمایہ کاری سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں سرمایہ لانے کے لیے سالوں بلکہ دہائیاں لگ جاتی ہیں لیکن اس سرمائے کے نکلنے کے لیے صرف ایک دھرنا کافی ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی زمینوں پر بڑی بڑی رہائشی سکیمیں اور صنعتی زونز کے آغاز سے ملک کا زیر کاشت رقبہ مسلسل کم ہورہا ہے اور زرعی زمینوں کو رہائشی صنعتی استعمال میں لانے کی یہی شرح جاری رہی تو مستقبل قریب میں ہی خدانخواستہ ملک کی خوراک میں خودکفالت ناممکن ہوجائیگی کیونکہ وقت کے ساتھ آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اور اسی تناسب سے خوراک کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے جس کیلئے زیر کاشت رقبے میں اضافے کی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…