ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور افراط زر سمیت تمام مسائل کی وجہ سابق حکومتوں کی جانب سے کی گئی لوٹ مار اور کرپشن ہے، میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے،اس کیلئے کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی

شخصیت منیر احمد خان نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نے منیر احمد خان کے فیصلے کو سراہا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی اس ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیاراور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل وزیر اعظم عمران خان کی ویژنری قیادت کے ہاتھ میں ہونے سے محفوظ اور روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ایک برس کے دوران ملک میں بڑی اور مثبت تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔منیر احمد خان نے کہا کہ ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوان نسل اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اس لیڈر نے سنبھالی ہوئی ہے جس کا دامن صاف اور کرپشن سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور مافیا سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی بے باک قیادت اور بے لوث جدوجہد سے متاثر ہو کر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اس مشن کا حصہ بن سکیں جس کے لئے عمران خان جدو جہد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران

خان نے منیر احمد خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور افراط زر سمیت تمام مسائل کی وجہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی گئی لوٹ مار اور کرپشن ہے۔ میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس کیلئے کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ منیر احمد خان تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل تحریک بحالی جمہوریت (اے آر ڈی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہونے کے علاوہ مختلف حکومتوں میں مشیر اور دیگر مرکزی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…