اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل ملتوی جس ہوٹل میںکرکٹرزکو ٹھہرایا گیا وہاں کونسی تقریبات ہوتی رہیں ؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل تما م کھلاڑیوں کو کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا لیکن وہاں پروٹوکولز کی سخت خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جبکہ ہوٹل میں شادی کی نجی تقریبات بھی ہوتی رہیں اور کھلاڑی سمیت دیگر لوگ ایک ہی لفٹ استعمال کرتے رہے ۔ پروٹوکولز کی خلاف

ورزی کے باعث کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں ۔ نجی ٹی وی کا مزیدکہناتھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیو ر ببل کی خلاف ورزی کی جاتی رہی جبکہ مختلف ٹیمز کے کھلاڑیوں کی فیملیز بھی بائیو سیکیور ببل میں آتی جاتی رہیں ۔اس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پی ایس ایل کو فوری طورپر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز

کھیلے جاچکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 4، لاہور قلندرز کا ایک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کے اب تک کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن بھی کورونا کی وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا تاہم پانچویں ایڈیشن میں کسی کھلاڑی یا آفیشل میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…