ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات ، بلوچستان سے بی اے پی کے سرفراز بگٹی کامیاب

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن )سینیٹ انتخابات ،بلوچستان میں 12نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا،12نشستوں میں سے 8پر حکومتی اتحاد جبکہ 4پر متحدہ اپوزیشن نے کامیابی حاصل کرلی ۔غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی سینیٹ انتخابات کیلئے

پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہوا جو شام 5بجے تک جاری رہا، پولنگ کے دوران کل65ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ،ایوان بالا کے بلوچستان میں خالی ہونے والی 12نشستوں میں 7جنرل ،2،ٹیکنوکریٹ ،2خواتین اور ایک اقلیتی نشست پر انتخابات ہوئے ،7جنرل نشستوں پر 9امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا میں حکومتی اتحاد کے عبدالقادر 11، منظوراحمدکاکڑ8، نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی 8، میر سرفراز بگٹی 8،پرنس عمراحمدزئی 8،جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالغفور حیدری 9،محمدقاسم رونجھو9، ساجد ترین ایڈووکیٹ3 ،عثمان کاکڑایک ووٹ حاصل کرسکے ۔اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں پر جمعیت علماء اسلام کے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ 23،سعید احمد ہاشمی 21اور نوید کلمتی 20ووٹ حاصل کرسکے خواتین کی نشست پر بی اے پی کی ثمینہ ممتاز 27، نسیمہ احسان 21، کاشفہ گچکی 15ووٹ حاصل کرسکی جبکہ اقلیتی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے دینیش کمار 40اور ہیمن داس 25ووٹ حاصل کرسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…