بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

اراکان اسمبلی کی خریدو فروخت ، ویڈیو، آڈیو اور واٹس ایپ پیغاما ت کی تفصیلات سینئر صحافی ارشد شریف نے جاری کر دی

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آج سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو، آڈیو اور واٹس ایپ پیغامات تفصیلات سینئر صحافی ارشد شریف جاری کرچکے ہیں،واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریداری کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اے آر وائی کو موصول ہونے والی ویڈیو ایک ہفتے پرانی ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے تھے۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی نے سینیٹ ووٹ کی خریداری کی پیش کش کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی‘۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ’احمد کنڈی نے بتایا کہ اسلام آباد میں دو اراکین سے چار کروڑ میں ڈیل طے ہوئی ہے، ہم آپ کو دس کروڑ روپے ادا کریں گے‘۔احمد کنڈی نے بتایا کہ میں نے پیش کش مسترد کی تو واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جس کے بعد میں نے چیٹ کو محفوظ کیا اور سارے معاملے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ آج سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو، آڈیو اور واٹس ایپ پیغامات تفصیلات اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی ارشد شریف جاری کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…