اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،پی ٹی آئی کا یوسف رضا گیلانی کے خط کو مسترد کرکے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ 

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خط کو مسترد کرکے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ظہرانے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم ،جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کی

قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ظہرانے کی تقریب ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران وزیراعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں تھے، ظہرانے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور ڈاکٹر زرقا بھی شریک ہوئیں۔ظہرانے سے وزیراعظم کے علاوہ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے سینیٹ کے لیے امیدوار عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد نے خطاب کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خط کو مسترد کرکے بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تقریب میں تمام ارکان نے یوسف رضا گیلانی کے خط کے جواب کی تحریر پر دستخط بھی کیے۔ظہرانے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چوروں کے ساتھ مقابلہ ہے، جیت ہماری ہی ہوگی، سینیٹ میں کم نمائندگی کی وجہ سے ہماری مؤثر آواز نہیں تھی، ہمارے سینیٹرز آئیں گے تو آواز بھی ہوگی اورقانون سازی بھی،محض کرپشن کی وجہ سے اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ بتائیں کرپٹ لوگوں سے کیسے این آر او کرلوں،عدلیہ کو بھی علم ہے کہ ووٹ چوری ہوتے ہیں، میں نے پوری کوشش کی کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت لائی جائے۔انہوںنے کہاکہ  ہم ہر بحران میں سرخرو ہوئے ہیں،قرضوں میں جکڑا ملک ملا، معاشی بحران کی وجہ ہی یہ تھی، کہتے تھے ڈالر ڈھائی سو تک پہنچ جائیگا،ہم نے روپے کی قدر کو مستحکم کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف معاملے میں حکومت کے ساتھ نہیں تھی، اپوزیشن فیٹف کے معاملے میں ہی ہمیں فارغ کرنے کے چکر میں تھی،فیٹف میں بھی ہم سرخرو ہوئے اور آئندہ بھی معاملہ حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ڈھائی سال جم کر حکومت کریں گے،اگلا ٹارگٹ عوام کے مسائل ہیں، ملائیشیا میں بھی مہاتیر محمد کے بعد نواز شریف جیسا انسان آیا تو کرپشن عروج پر تھی۔دوران خطاب وزیراعظم نے کراچی کے ایم این ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان تین ایم پی ایز کا ضمیر جاگا ہے، اس سے قبل ان ایم پی ایز کو یہ مسائل یاد نہیں تھے ،الیکشن کے وقت یہ اس طرح کی گفتگو کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…