اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بِکنے کا اندیشہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو کہاں منتقل کر دیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ہارس ٹریڈنگ کے اندیشے سے پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ارکان اسمبلی کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کر دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر

ووٹ بینک محفوظ کرنے کے لیے پی ٹی آئی ارکان کو ایک سے دوسرے ہوٹل منتقل کیا گیا، گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے لیے بکنگ کی گئی تھی۔گزشتہ رات ہی دوسری جماعتوں کے ارکان بھی نجی ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچے تھے، تاہم کچھ ارکان نے اس پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا اور رات گئے کچھ ارکان اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ایم کیو ایم ارکان قیادت کے ساتھ شاہراہ فیصل کے نجی ہوٹل میں موجود ہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ارکان کل اپنے ہوٹلز سے اسمبلی ووٹ کے لیے پہنچیں گے۔تحریک انصاف کے 30 اراکین اسمبلی میں سے 15 نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، جی ڈی اے کے 14 میں سے کوئی بھی رکن ہوٹل میں نہیں ٹھہرا، جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بیش تر اراکین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان پر ووٹ کے لیے رابطوں اور دبا کی اطلاعات پر ان کے لیے محفوظ جگہ کا انتظام کیا گیا۔ تاہم بعض ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ہم پر شک کیا جارہا رہا ہے، عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے لیکن ہم ہوٹل کی بجائے گھروں میں رہنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…