اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری۔۔۔ پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے منظر عام پر آنے والے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویڈیو میری ہے، جس میں سینیٹ الیکشن پر بات ہورہی ہے۔ شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ

وڈیو میں میری گفتگو سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، جو ہم نے ساری زندگی مانگا ہے۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا، تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ ہم ووٹ گیلانی صاحب کو دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے دوران گفتگو کہا کہ ہم ایسے فرد کو ووٹ کیوں دیں جو ہم سے ملتا تک نہیں ہے۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم نے پھر بھی ملنا ہے اور ووٹ بھی مانگنا ہے، عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر نوٹس لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…