اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ ووٹ پر وزیرا عظم نے کوئی بات نہیں کی ،ووٹ کسے دوں گا ، عامر لیاقت حسین نے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ناراض رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ حفیظ شیخ کے ووٹ پر وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی وزیر اعظم سے کرکٹرز وسیم جعفر و دیگر کے بارے میں

بات ہوئی کراچی مروا قتل کیس اور بچوں سے زیادتی کیسز پر وزیراعظم سے بات ہوئی، بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو اپیل کا حق نہیں ملنا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ آج سینیٹ الیکشن میں اچھے انسان کو ووٹ دوں گا فیصل وواڈا سیٹ نہ چھوڑیں اب ہار جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ جو ووٹ کی حفاظت کریگا اسے ووٹ دونگا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ساتھ ہوں لیکن پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دوں گا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن اپنے بل بوتے پر جیتا ہے، ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے، چالیس کروڑ روپے ایم این اے کو دیا ہے، اپنا ووٹ ضمیر کے مطابق دیں گے انہوں نے کہا کہ ضمیر یہ کہتا ہے کہ ووٹ ان کو نہیں دیں گے، اظہار رائے کا سب کو حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلّاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں، ہمارا کوئی وفاقی وزیر دیہی سندھ میں نہیں آیا اور ہمارے ناموں تک کا انہیں علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ کو انہوں نے نظر انداز کیا، سینیئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا۔اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ میں رات تک گھومتا رہا مجھ پر اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا، یہ ڈرامہ بند کریں، یہ لوگ غیر سیاسی ہیں انہیں سیاست کا علم نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کو یہ سب دھوکے میں رکھتے ہیں، یہاں کوئی لیڈر نہیں ہے۔اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے اغوا کا ڈرامہ کر رہے ہیں، ہم کوئی بچے ہیں کہ ہمیں کوئی اغوائ کرے گا، سینیٹ کے انتخابات میں پرانے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔اْن کا پارٹی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینئر لوگ جب جماعت میں موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…