پی ایس ایل میںکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا واقعہ پی سی بی اب کیا کرنے جارہاہے ؟ حکمت عملی کا اعلان کر دیا

2  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔سمیع الحسن برنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز

244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں، فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے، 244 میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیا جائیگا، اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں۔سمیع برنی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ، براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ 112 براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ببل کے اندر آنے سے پہلے 3 دن آئیسولیشن ضروری ہے،سری لنکن پریمیئر لیگ کے وقت حالات مختلف تھے، اس وقت پوری دنیا کی حالت مختلف ہے۔ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گراؤنڈ سمیت سب جگہ سخت کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 50 فیصد تماشائی میدان میں آئیں گے، فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16 مارچ تک کے میچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…