اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ناراض ارکان کو منانے اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کیلئے اہم وفاقی وزیر نے خیبرپختونخوا میں ڈیرے ڈال دیے

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے تناظر میں جوڑ توڑ کے ماہر وزیر دفاع پرویز خٹک نے ڈیرے ڈال دئیے، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے بھی ایک دوسرے سے رابطوں میں تیزی آ گئی، جماعت اسلامی اور عوامی بلوچستان پارٹی کی اہمیت بڑھ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ناراض ارکان کو منانے اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے اوردیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کیلئے صوبائی وزراء کو ٹاسک سونپ دیا ہے، پرویز خٹک سینیٹ کی 11 نشستیں جیتنے کے لئے کوشاں ہیں۔اپوزیشن جماعتیں بھی

اپنے اراکین اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ سے روکنے کے لئے خفیہ اجلاس کر رہی ہیں اور جنرل نشستوں پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے لئے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ جماعت اسلامی نے اے این پی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 94ارکان ، بلوچستان عوامی پارٹی 4، جے یو آئی کے 15، اے این پی 12، ن لیگ 7، پیپلز پارٹی 6،جماعت اسلامی 3، ق لیگ ایک اور 3 آزاد ارکان براجمان ہیں تاہم جن ایم پی ایز کو آئندہ الیکشن میں اپنی پارٹیوں سے ٹکٹ نہ ملنے کے امکانات کم ہیں وہ دوسری پارٹیوں کو ترجیح دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…