ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے ، حیران کن پیش گوئی

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہوا ہو وہ شفافیت نہیں لاسکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے 36 اراکین اسمبلی قبضہ مافیا ہیں

۔ مطابق وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا کی سیاست پر یقین رکھنے والوں، ضمیر فروشوں کے امیدوار اور زرداری خاندان کی سہولت کاری اور کرپشن چھپانے کے معیار پر پورا اترنے والے مشترکہ امیداور کو سینیٹ الیکشن میں ناکامی ہو گی، یوسف رضا گیلانی نواز شریف کی طرح سند یافتہ نا اہل رہا ہے اور ان کے اخلاقی معیار پر گفتگو ہونی چاہیے۔اتوار کو یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن پر پی ڈی ایم ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے،میرے خیال میں میڈیا پر اس بات کو بھی زیر موضوع لانا چاہیے کہ ان کا یہ امیدوار وہی ہے جس نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ترک خاتون اول کی طرف سے ملنے والا قیمتی ہار بھی چوری کیا تھا اور نوزشریف اور آصف علی زرداری کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کے بھی چرچے سب نے سن رکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ اور اس سے بڑھ کر یہ کہ این آر او لیگ کا مشترکہ امیدوار وہی ہے جو سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر سند یافتہ نا اہل قرار پایا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نواز شریف کی طرح سند یافتہ نا اہل رہا ہے اور ان کے اخلاقی معیار پر گفتگو ہونی چاہیے۔ مراد سعید نے کہا کہ یہ جمہورت، جمہوری اقداراور شفافیت کی بات کیا کریں گے جن کے ضمیر بکتے بھی ہیں اور یہ ضمیر خریدتے بھی ہیں، پرچی کے ذریعے چیئر مین بننے والے اور چھانگا مانگا کی سیاست پر یقین رکھنے والے شفافیت کی کیا بات کریں گے۔ اپوزیشن کی بے شرمی دیکھئے کہ این آر او نہیں ملا تو انھوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف واحد لیڈر عمران خان ہے جو شفافیت لا سکتا ہے جو کرکٹ میں بھی غیر جانبدار امپائر لے کر آیا، جس نے انتخابات میں شفافیت کے لئے سب سے طویل دھرنا دیا، اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے طویل جدوجہد کی اورجس نے الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے پر اپنے 20 اراکین کو پارٹی سے فارغ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو بھی کر لیں لیکن انہیں این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں کہ

عبدالحفیظ شیخ ٹیکنوکریٹ ہیں میں بتانا چاہتا ہوں کہ ٹیکنو کریٹ گالی نہیں بلکہ ٹیکنو کریٹ وہ ہوتا ہے جو اپنے شعبے کا ماہر ترین شخص ہوتا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ یہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ایکسپوز ہوئے ہیں اور ہوں گے گلگت بلتستان میں بھی یہ مسترد ہو چکے ہیں یوسف رضا این آر او لیگ کا حصہ ہے، جن کے لئے سیاست کرپشن کا نام ہے ان کے لئے یوسف رضا گیلانی امیدواراوریہ

زرداری کا سہولت کار ہے اورجو سہولت کار ہوتے ہیں ان کو یہ عہدے دیتے ہیں اور یہ ان کیمعیار پر پوراترتے ہیں۔ مرادسعید نے کہا کہ انجلینا جولی سے اپنے خاندان کو ملانے کے لئے یہ خصوصی طیارے بھیج کر بلاتے رہے اور قوم کے پیسے پر عیاشی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ سارے ایک دن اکٹھے ہوجائیں گے اور اب سب نے یہ کھیل دیکھ لیا ہے۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ اگر سیاست کرپشن کا نام ہے تو یہ ہمیں نہیں چاہئے کرپشن زدہ سیاست انہی کو مبارک ہو۔ان کو شکست پہلے بھی ہوئی اوراب بھی ہو گی اور بہت جلد ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…