اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے اثاثوں پر اعتراض لگادیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شبلی فراز نے اپنے اثاثوں میں لاکھوں روپے کا تحفہ ظاہر کیا ہے، قانون کے مطابق شبلی فراز بھاری مالیت کا تحفہ ظاہر نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق شبلی فراز
کے بھاری تحفے پر ٹیکس لگادیا، جس پر وفاقی وزیر نے ٹیکس کو کمشنر اپیل کے سامنے چیلنج کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحفہ بیوی سے لیا ہے اثاثوں میں موجود ہے، 2014 سے میرے ریٹرنز میں ریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے خلاف ہر قانونی فورم استعمال کروں گا۔