منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے اضافے کی خبریں منافع کے لالچ میں پمپ مالکان نے فروخت کم کردی

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

بہاولنگر، اسلام آباد(این این آئی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کی خبروں کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کردی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یکم مارچ سے پٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 61 پیسے

مہنگا کرنے کی خبروں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے، ابھی عوام گیس’ بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے صدمے سے باہر نہیں نکلے تھے کہ حکومت نے ایک اور پٹرول بم عوام پر گرانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کا گراف ہر سطح پر نیچے گرنے لگا ہے اب تو خود پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے منہ چھپانے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیاگیا،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹربڑھے گی،فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے، فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…