بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عائشہ کی غلطی یہ ہے کہ وہ میری بیٹی ہے ڈاکٹر عائشہ کی تقرری میرٹ پر ہوئی، کیا برطانیہ میں میری سفارش تھی؟یاسمین راشد کا انگلیاں اٹھانے والوں سے سوال

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے ایک بڑے ٹیچنگ ہسپتال میں فیٹل میڈیسن کے شعبے میں کام کرنے والی ڈاکٹر عائشہ علی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تقرری کردی گئی۔روزنامہ جنگ میں رئیس انصاری کی شائع رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عائشہ نے لاکھوں کی تنخواہ چھوڑ کر اپنے ملک میں خدمات انجام دینے

کا فیصلہ کیا تھا، ان کی تقرری پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کنگ ایڈورڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ سینڈیکیٹ اور بورڈ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر عائشہ کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے اور ڈبل فیلو شپ رکھنے والی یہ واحد امیدوار تھیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری میرٹ پر ہوئی ، باہر سے ڈاکٹر واپس پاکستان آکر خدمت کرنا چاہیں تو ان کو خوش آمدید کہنا چائیے، انہیں اپنی تقرری کے بارے میں مختلف باتیں سن کر دل آزاری ہوئی ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی میں گائنی کے اسپیشلائز شعبوں میں چار ڈاکٹروں کو رکھنے جانا تھا، دو میں موزوں امیدوار نہیں ملے جبکہ ان کی بیٹی کے ساتھ ایک اور ڈاکٹر کی تقرری بھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ کی میرٹ پر تقرری ہوئی ہے، کیا برطانیہ میں ایم آر سی او جی کرنے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایک بڑے ٹیچنگ ہسپتال میں بھی میری سفارش تھی؟

پتہ نہیں اس بات کو اسکینڈل بنانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے،عائشہ کی غلطی یہ ہے کہ وہ میری بیٹی ہے، ہمیں یہ دیکھنا چائیے کہ ڈاکٹرپاکستان آکرخدمات انجام دیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔واضح رہے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی

جو23 سال سے ڈاکٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہوں نے 1998 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس پاس کیا، زمانہ طالب علمی میں کئی میڈل بھی حاصل کئے، گائنی کے شعبے میں ایف سی پی ایس کرنے کے بعد ایک میڈیکل کالج میں ساڑھے تین تک پڑھاتی رہیں، پھراعلیٰ تعلیم کے لئے برطانیہ چلی گئی اور وہاں ایم آر سی او جی کرنے کے بعد رائل کالج سے فیٹل میڈیسن میں تربیت لینے کے بعد برطانیہ کے ایک بڑے ہسپتال میں کام کررہی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…