بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

علیم ڈار کے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کے خوب چرچے

datetime 25  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) دنیائے کرکٹ پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران اپنا فیصلہ درست ہونے پر مکّا لہرا کر جشن منایا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علیم ڈار کے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کے خوب چرچے ہونے لگے۔ علیم ڈار کے اس اسٹائل سے سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کا نیا موقع مل گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر پْرمزاح چٹکلے شیئر کیے جانے لگے۔ایک صارف

نے علیم ڈار کی مذکورہ تصویر پر کیپشن لکھا کہ میرے والدین جب مجھے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت دیں تو میری خوشی کچھ ایسی ہی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ علیم ڈار کے فیصلوں کی پوری دنیا معترف ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے، تاہم حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔پاکستان کے عظیم امپائر علیم ڈار کا پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پہلی مرتبہ فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…