لندن(نیوزڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے کے ہرے پتے معدے اور سینے کے مختلف امراض دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پودینےکے پتوں کے باقاعدہ استعمال سے معدہ اپنے افعال بہتر طور پر انجام دیتا ہے اور یہ پتے کھانا ہضم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔پودینے کے پتے کھانے سے متلی اور سر دردکا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ سینے کی جکڑن ، حلق اورپھیپھڑے کے انفیکشن دور کردیتا ہے۔ پودینہ کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے