پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ہزاروں گھوسٹ ملازمین اور ہزاروں لٹر پٹرول چوری ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر دی،وزیراعلی کو خط لکھ کر تحقیقات کے لئے کیس نیب کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر پنجاب

کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں بے ضابطگیوں کے بارے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔خط میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 5 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین اور ماہانہ 85000 لٹر پٹرول کی چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، کمپنی کے مافیا کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیراعلی کے نام خط میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آپ کی ہدایت پر شہر میں صفائی آپریشن کو مانیٹر کیا۔ کمپنی کا بجٹ سالانہ 14 ارب سے کم کرکے 7 ارب پر لانے کا پلان مرتب کیا، کمپنی کو آئوٹ سورس کرنے کا منصوبہ کبھی زیر غور نہیں آیا۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ سب معاملات پر چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون خاموش کیوں رہے؟ آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں پر موجودہ چیئرمین نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ امجد نون نے آج تک کمپنی مافیا کے خلاف کوئی اقدم کیوں نہیں اٹھایا؟۔میاں اسلم اقبال نے خط میں سوال اٹھایا کہ دیکھا جائے کہ کہ چیئرمین امجد نون نااہل ہیں یا مافیا کا حصہ بنے ہوئے ہیں؟ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کے بے بنیاد الزامات نے تکلیف پہنچائی۔ بے داغ سیاسی کیرئیر کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی کو سفارش کی ہے کہ تحقیقات کے لئے کیس قومی احتساب بیورو کو بھیجا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…