اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سابق رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی پروفیسرعثمان رمز کی اہلیہ کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ، نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں اداکی گئی ،تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی ، نماز جنازہ میں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،ضلع وسطی کے امیر وجیہہ حسن،مرحومہ کے صاحبزادگان، عزیز ورشتہ دار اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لواحقین وپسماندگان سے اظہار تعزیت ودعائے مغفرت کی ۔ دریں اثناء مرحومہ کے انتقال پر نائب امراء ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان ، انجینئر سلیم اظہر ،ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…