راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا،جس کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا میر علی میں
چار خواتین ورکرز کے قتل میں ملوث تھا،مارا جانے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور پرامن شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں بشمول بارودی سرنگ کے حملوں،اغواء برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری کے علاوہ دہشتگردوں کی بھرتی میں ملوث رہا ہے۔سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کیں۔فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ۔