جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کابینہ کا حصہ ہوں لیکن وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پانچ منٹ  نہیں ملتے ،اہم وزیر پھٹ پڑے، شدید تحفظات کا اظہار کر دیا 

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ3مارچ فیصلہ کن تاریخ ہے اسکے بہت سے اثرات بلوچستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست پر بھی پڑیں گے کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کے لئے پانچ منٹ نہیں دیتے، سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے

پارلیمانی بورڈ میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی نہیں تھی ،صادق سنجرانی کون ہوتے ہیں فیصلے کر نے والے انکی کیا حیثیت ہے ،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہی، سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے سالوں گزر جاتے ہیں ملاقات نہیں ہوتی جب وہ کوئٹہ آئے تب بھی ان سے ملاقات نہیں ہوئی بلوچستان کے معاملات میں ہم سے مشاورت نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی عوام سے یہ وعدہ کر کے آئے تھے کہ انکے مفادات کا تحفظ کریں گے جب ہم ایسا نہیں کر سکتے تو دکھ اور افسوس ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ہمیں فو ر گرانٹڈ لیا ہواہے میں انکی کابینہ کاحصہ اور وزیرضرور ہوں لیکن پارلیمانی لیڈر ہونے کے باوجود بھی جو فیصلے کئے جاتے اس میں مجھے اعتماد نہیں لیا جاتا انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑی زیادتی یہ ہوئی کہ جو پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی اس میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی ہی نہیں ہے جن شکایتوں اور قومی جماعتوں کو چھوڑ کر ہم پی ٹی آئی میں آئے ہمیں یہی توقع تھی کہ ہم اس جماعت میں بلوچستان کے مفادات کا تحفظ کر سکیں گے مگر افسوس ہے کہ یہ نہیں ہوسکا ،انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھا کہ 70کروڑ کا ریٹ چل رہا ہے وہ کدھر ہیں کس نے دیا ہے کس نے لیا ہے معلوم نہیں انہوں نے کہا کہ عبدالقادر جیسے پیرا شوٹر کو ٹکٹ ملے اور خان صاحب کے لوگ اسے سر پر اٹھا کر لائے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا صوبائی صدر رہا ہوں کبھی عبدالقادر کو نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوںکہ صادق سنجرانی کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق ہے وہ خود کون ہوتے ہیں اور انکا سیاسی پس منظر کیا ہے انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کا بطور چیئر مین سینیٹ کردار بلوچستان میں پسندیگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ 3مارچ فیصلہ کن تاریخ ہے اسکے بہت سے اثرات بلوچستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست پر بھی پڑیں گے ابھی اس پر کوئی تبصر ہ نہیں کر سکتا وہ آنے والے وقت پر بتائونگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…