لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پر عدم اعتماد پورے ملک کی عوام نے دکھایاہے جو شرم کا مقام ہے۔سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیر ترین ان ہوئے تو چینی دوبارہ سو روپے کی ہو گئی ہے۔جہانگیر ترین کو لانے کا خمیازہ بھگتنا تھا صاف چلی شفاف چلی کا کارنامہ ہے وزیر صحت کی بیٹی کو تعینات کر دیاگیا۔
ڈاکٹر عائشہ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں نیا شعبہ بنایاجاتا اور ریگولر گریڈ انیس کی نوکری دیدی جاتی ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج وزیر صحت کے انڈر ہے باقی ٹیلنٹڈ ڈاکٹرز احساس محرومی کا شکار ہو گئے ۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ڈسکہ وزیر آباد کے انتخابات کے بعد پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا ان کی چیخوں سے اندازہ لگایاجاسکتاہے۔دس پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ فردوس عاشق اعوان کے کہنے پر تبدیل کئے گئے۔ ہمیں کہتی کھجل خواری کرنے کیلئے عوام کے پاس ڈسکہ جاتے رہے۔ ڈسکہ سے (ن) لیگ کو ہزاروں کی لیڈ ملنے والی تھی پولنگ اسٹیشن کو بند کر دیاْگیا۔جہاں پولنگ نہیں ہوئی وہاں کے رزلٹ کو کیسے مان لیں۔ فردوس عاشق اعوان اور پنجاب حکومت سے سوال کرتی ہوں جنہوں نے فائرنگ کی کس کس کو پکڑا گیا۔عثمان ڈار کے ٹائیگر فورس کے دہشت گرد تھے اسلئے ان لڑکوں کو نہیں پکڑا گیا۔آر او چیف سیکرٹری کبھی آئی جی کو فون کرتا حکومت پنجاب انتظامیہ تھی ان کی پر امن الیکشن کی ذمہ داری تھی جس میں جان بوجھ کر ناکام ہوئی۔ 2018ء کے الیکشن سے ووٹ چوری کی لت اب نہیں چلے گی ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے۔مریم ریاض وٹو کو اے ایچ سی میں آٹھ لاکھ روپے تنخواہ لگائی گئی ہے جو اتفاق اس لئے کہ خاتون اول کی چھوٹی بہن ہے۔ نیکٹا میں زرتاج گل کی بہن کو لگا دیا جاتا ہے لیکن آپ نے خواب میرٹ کا قوم کو دکھایا تھا۔ تحریک انصاف کے سارے بے روزگار کوبھرتی کیاجارہاہے۔ منافقت کے چہرے جو ملک کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ووٹ چوروں کا روز حساب نذدیک ہے۔ عمران خان کہتے کھمبے کو کھڑا کر دیں تو جیت جاتے ہیں تو وزیر اعظم کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ لوگ ووٹ چوروں کو پہچان چکے ہیں ووٹ چوروں کو سینیٹ میں بھی گھر بھیجیں گے۔ پورا پاکستان ان پڑھ نالائق نااہل ہے صرف پی ٹی آئی کے وزراء اہل ہیں اس سے زیادہ افسوسناک بات نہیں۔عمران خان اے ٹی ایم کو نہیں چھوڑے گا سب کو نوکری دے گا۔ فارم پینتالیس میں ٹیمپرنگ والے فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے ہیں۔ این اے 75میں ری پولنگ کے علاوہ کوئی حل نہیں۔پی ڈی ایم فیصلہ نہیں کرتی اس وقت لاسمبلیوں میں رہ کر ایکسپوز کریں گے۔لیاقت خٹک صوبائی کے پی رہیں خود کہتے عمران خان کی کارکردگی خراب ہے۔عمران خان نے کہا لوگ کہیں گے تو چلا جائوں گا اب لوگ کہتے ہیں چلے جائیں جاتے کیوں نہیں۔ہزاروں کی تعداد میں ووٹ نہیں ڈالنے دیاگیا ڈسکہ لوگوں کو روک کر رزلٹ تبدیل کرنے کی سازش کی گئی۔مریم نواز کہیں نہیں جا رہیں دس دفعہ کہہ چکی نہیں جائیں گی ۔جنرل الیکشن سے پہلے الیکشن ریفارمز ہیں اسے کرنا ہوگا۔ضمنی الیکشن میں دھند تھی اندھا دھند تھی اور الیکشن بھی اندھا دھند چوری ہوا۔