کراچی(این این آئی) جناح اسپتال میں زیر علاج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کی سالگرہ منائی گئی۔پی ٹی آئی رہنما شہزاد قریشی، آفتاب صدیقی دیگر رہنمائوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک اور پھولوں کا گلدستہ لے کر جناح اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ پہنچ گئے، جہاں حلیم عادل شیخ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پی ٹی آئی رہنمائوں نے حلیم عادل شیخ کو سالگرہ کی
مبارکباد دی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔سالگرہ کی تقریب اور ملاقاتوں کے سلسلے پر حکومت سندھ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال کے کمرے میں کسی قیدی سے ملاقاتیں کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔