لاہور(این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی نے محکمہ مال کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی ہندو مذہب کے 100سالہ قدیمی مندر کا قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے قریب 100سالہ قدیمی مندر قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی نے محکمہ مال کے ہمراہ آپریشن کیا ،
اس مندر پر گزشتہ کئی سالوں سے جنہوںنے مندر کے چاروں اطراف دکانیں تعمیر کر رکھیں تھیں اور کپڑے کا کاروبار چل رہا تھا ۔مندر کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سپرد کیا جائے گا جسے بعد از مرمت اور تزئین و آرائش مقامی ہندو برادری کے حوالے کیا جائے گا ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ ہندئوں اور سکھوں کی ملکیتی پراپرٹی اورعبادت گاہوں پر قابض ناجائز گرپوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اور اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کے احکامات پر مکمل عملدآمد کیاجا رہا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ یہ مندر راولپنڈی کی بحالی سے تاریخی ورثہ محفوظ ہو جائے گا ۔ہندو رہنمائوں نے اس اقدام اور تاریخی مندر کی بحالی اور قبضہ مافیا سے واگزار کروانے پر ٹرسٹ بورڈ حکام کی تعریف کی انکا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے اقلیتوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور ملک پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔