جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

15 مئی تک واٹس ایپ کے نئے قواعد و ضوابط قبول نہ کرنیوالوں کیلئے کون سی سہولت معطل کردی جائیگی؟کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی)واٹس ایپ کے وہ صارفین جو 15 مئی کی ڈیڈلائن تک اس کے نئے قواعد و ضوابط کو قبول نہیں کریں گے ان کے لیے میسیجنگ کی سہولت معطل کر دی جائے گی۔ان شرائط کو قبول کرنے کے بعد وہ میسیجنگ کی سہولت کا دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔میڈیارپورٹس

کے مطابق ان کا اکائونٹ اِن ایکٹو یا غیر فعال اکائونٹس کی فہرست میں چلا جائے گا اور غیر فعال اکائونٹس کو 120 دن کے بعد ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔کالز اور نوٹیفیکیشنز پھر بھی کچھ عرصے تک کام کریں گے لیکن، شاید صرف چند ہفتوں کے لیے ہی ایسا ہوتا رہے گا۔واٹس ایپ نے جنوری میں اس اپڈیٹ کا اعلان کیا تھا۔بہت سے صارفین نے اس پر منفی رد عمل دیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹس ایپ اپنی مالک کمپنی فیس بک کے ساتھ شیئر کردہ ڈیٹا کے حجم کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔واٹس ایپ نے بعد میں وضاحت کی تھی کہ ایسا نہیں ہے اور کہا تھا کہ اپ ڈیٹ کا مقصد کاروباری اداروں کو کی جانے والی ادائیگیاں فعال کرنا تھا۔واٹس ایپ پہلے ہی فیس بک کے ساتھ کچھ معلومات شیئر کرتا ہے، جیسا کہ ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس اور پلیٹ فارم کے ذریعہ کی جانے والی خرید و فروخت۔لیکن یورپ اور برطانیہ میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ وہاں پرائیویسی کے قوانین مختلف ہیں۔واٹس ایپ کے ابتدائی اعلان کے بعد، ٹیلی گرام

اور سِگنل جیسے پلیٹ فارمز کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھا کیونکہ واٹس ایپ کے صارفین نے متبادل اینکریپٹڈ میسجنگ سروسز کی تلاش شروع کر دی تھی۔اس کے بعد واٹس ایپ نے ابتدائی رول آٹ میں تاخیر کی اور اب اس نے صارفین کو تبدیلیوں سے آگاہ کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…