جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

صنم جنگ کی بہن کی مایوں پر ڈانس ویڈیو وائرل

datetime 22  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔صنم جنگ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گزشتہ روز بہن کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ۔انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بہن اور دیگر خواتین کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا

ہے۔صنم جنگ نے بہن کی مایوں کے لیے زرد رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا تھا جب کہ ان کی بہن اور دلہن آمنہ جنگ کو پیلے رنگ کے شرارے میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ جنگ فہد سلطان کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔ خیا ل رہے کہ آمنہ جنگ اور فہد کی منگنی 2019 میں اور نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا۔ دوسری جانب اداکارہ آمنہ الیاس نے بولڈ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد عوامی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کیے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔صارفین کی تنقید پر آمنہ الیاس نے اسی لباس میں ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں یہ سوچ کر تھک چکی ہوں کہ کمنٹس میں میرا جسم ہی کیوں واحد موضوع ہے؟ جس پر بار بار بات کی جارہی ہے، کیا آپ لوگوں کو میرے بال، میک اپ، گجرا یا بالیاں پسند نہیں آئیں؟پوسٹ شیئر کرنے کے

باوجود آمنہ الیاس کا غصہ کم نہ ہوا تو انہوں نے انسٹا پر اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آفات، غربت، بچوں کا جنسی استحصال، عصمت دری، گھریلو تشدد، جنگ اور اس طرح کہ نجانے کتنے مسائل موجود ہیں اس پر بات کیوں نہیں ہورہی؟آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود میرے جسمانی خدوخال مسائل کی فہرستوں میں اول درجے پر ہیں اس لیے میں عوام سے کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…