جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کئی بارآ چکا ،ہر بار تجربہ زبردست رہا بین ڈنک کا پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی ببل بنانے کا اعلان

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی ببل بنانے کا اعلان کردیا۔چیونگم چبانے اور ببل بنانے میں شہرت رکھنے والے بین ڈنک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا۔

بین ڈنک نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے دوبارہ کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس شاندار تھی۔اْنہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں اچھے آغاز کے لیے منتظر ہیں۔بین ڈنک نے کہا کہ اسکواڈ 5ویں ایڈیشن والا ہی ہے اس برس ہمارے پاس راشد خان بھی ہیں، راشد خان کی موجودگی میں ہم بہت خوش ہیں۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کئی بارآ چکا ہوں ہر بار تجربہ زبردست رہا۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے، گزشتہ برس فائنل کھیل کر امید جاگی ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔فخر زمان زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوفیصد کارکردگی کیساتھ پی ایس ایل جیتنے کیلئے بڑی محنت کی ہے، گزشتہ برس آغاز اچھا نہیں تھا تاہم مجموعی کارکردگی اچھی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے محنت کی ہے، میں نے اپنی ٹیکنیک اور مہارت کو بہتر بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ میں نے انفرادی ٹرینر کے ساتھ فٹنس پر محنت کی ہے، فینز کو اچھے رزلٹ دوں گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…