لاہور/سیالکوٹ( نیوزڈیسک )پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث ڈیموں اور دریاﺅں میں پانی سطح بڑھنا شروع ہوگئی، سیالکوٹ میں بپھرے نالہ ڈیک سے بندٹوٹ گیا جس سے ہزاروں ایکڑفصلیں تباہ ہو گئیں، دریاﺅں اور نالوں کی اطراف کی آبادیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ،محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کے زیادہ تر علاقوں کوئٹہ ، سبی ، ژوب ، قلات ، کوئٹہ ، سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کازور ٹوٹ گیا ہے تاہم ڈیموں اور دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھنا شروع ہو گئی ہے جسکے باعث دریاﺅں اور بڑے نالوں کے اطراف میں آبادیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ پسرور میں نالہ ڈیک میں طغیانی سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا خفاظتی بند پھر ٹوٹ گیا۔ حفاظتی بند ٹوٹا توپچاس سے زائد دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔ ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ بھی زیر آب آگیا۔فیڈرل فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں خانکی اور قدیرآباد کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سوات میں بھی چارسدہ روڈ بل کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے سندھ، دریائے جہلم، دریائے راوی اور دریائے ستلج عام انداز میں بہہ رہے ہیںلیکن ان میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔تربیلہ اور منگلاڈیموں میں پانی کی سطح 1511 اور 1230.60 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ تربیلاکی زیادہ سے زیادہ پانی محفوظ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ اور منگلامیں 1242 فٹ ہے۔پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آ گئی جس کے نتیجے میں کاٹرائن پل پر پانی کی سطح 15.12 فٹ اور گوالمنڈی پل کے قریب پانی کی سطح 15.45 فٹ ہے جو کہ خطرے کے نشان سے 20 فٹ کم ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش 78 ملی میٹ تک ریکارڈ ہوئی ہے، بہاولنگر میں 63، بہاولپور میں 49، ساہیوال 37، مری 30، دیر19، اوکاڑہ 18 ہنزہ 15، مانگلا 12، چکوال اور اسکردو 10 ، مالم جبہ 7، سبی 5 جبکہ سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، بنوں، مظفرآباد اور سیدو شریف میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں نالہ ڈیک میں سیلابی صورتحال ہے اور کئی دیہات زیر آ ب آ گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
-
موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان
-
ہفتہ وار 3 چھٹیاں؟ دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم تجویز زیر غور
-
برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری



















































