اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ،چینی سفیرنے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / ملتان(نیوزڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلیے اپنے ملک کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیا جائیگا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہارچینی سفیر نے ملتان کے دورے کے دوران کیا۔سن وی ڈونگ نے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تعمیراتی اورپیداواری منصوبوں،صلاحیتوں میں اضافے اور انفرااسٹرکچرکی ترقی کیلیے بھی اپنے ملک کی حمایت کااعلان کیا۔سفیرنے ملتان میںچینی کنٹریکٹرزکے تعمیرکردہ پاورپلانٹس کادورہ کیا۔اس دوران انھوں نے پاکستان میں توانائی کے منصوبوںکی تعمیرمیںشرکت کیلیے چینی کمپنیوںکی حوصلہ افزائی کی۔ ملتان میںچینی کمپنی نے گنے کے پھوگ سے بجلی بنانے کے60،60میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس لگائے ہیںجوجدید اورماحول سے ہم ا?ہنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔یہ منصوبے 2016سے بجلی کی پیداوار شروع کر دینگے۔چینی سفیر نے چائنیزکاٹن جننگ کمپنی اور ملتان کاٹن ریسرچ سٹیشن کابھی دورہ کیا۔چینی کمپنی ملتان میںکاٹن انڈسٹریل چین کی تعمیرکی خواہشمندہے۔چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی وفودکے تبادلوں پر بھی زوردیا اورکہاکہ چین کی حکومت ملتان کے طلبہ کو اپنے ملک میں پڑھائی کیلیے اسکالر شپس فراہم کریگی۔ڈی سی اوملتان زاہد سلیم گوندل سے ملاقات میں چینی سفیر نے شہرکی خوبصورتی اور لوگوں کے خلوص کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہاں کے لوگ آم کی طرح میٹھے ہیں۔بعد ازاں چینی سفیر اور انکی اہلیہ کو ڈی سی او کی جانب سے ملتانی تہذیب وثقافت سے ا?راستہ تحائف پیش کیے گئے۔ چینی سفیرمزارحضرت شاہ رکن الدین عالم ? پر بھی گئے، اس موقع پرمحکمہ اوقاف کیطرف سے انکی دستاربندی بھی کی گئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…