منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے تحریک انصاف کی نشست چھین لی، پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجہ

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نے تحریک انصاف کی نشست چھین لی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے چار حلقوں میں ضمنی انتخاب میں پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجہ سامنے آ گیا، پی کے 63 نوشہرہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے اختیارولی 21 ہزار 122 ووٹ

لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمدعمر 17 ہزار 23 ووٹ لیکر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تین حلقوں میں ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیر آباد کے حلقہ پی پی 51 کے ضمنی الیکشن میں 36 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار بیگم طلعت شوکت 13107 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد یوسف 12311 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔حلقہ این اے45 کرم میں آزاد امیدوار کا فی الحال پلڑا بھاری ہے، 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید جمال 7851 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 7838 ووٹ لے کر پیچھے اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 4315 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے ن لیگ کی امیدوار 11751 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں اور تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی 8826 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ غرض اب

تک کے پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تین میں ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ابھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، انتہائی کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ بظاہر تین حلقوں میں ن لیگ کی فتح یقینی لگ رہی ہے لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…