جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بجلی پر نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری،آٹا چینی، چاول اوردالوں پر سبسڈی بارے بھی اہم فیصلہ

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی پر نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے اور رمضان تک آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی اشیا کی قیمتوں

پر نظرثانی کا جائزہ لیا گیا، چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں پر نظرثانی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں محدود سطح تک اضافے کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے اوشئین شپنگ سرورسز کو 5.8 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔جرمن کمپنی کو اسٹیل ملز کے لئے کوئلے کی فراہمی کے بقایاجات کی مد میں ادائیگی کی جائے گی کمیٹی نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکسوں کے مسائل کے حل کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر ایف بی آر کی تجاویز کی منظوری دیدی۔وزارت توانائی کی آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔سیکرٹری قانون کی سربراہی میں تجاویز کی تیاری کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی نے بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری،زرعی شعبے کیلئے کورونا وبا کے تناظر میں وزیراعظم ریلیف پیکیج کی سبسڈی کی تقسیم بارے سمری منظور کر لی گئی۔ای سی سی نے نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس منصوبے کیلئے ساورن گارنٹی کی منظوری بھی دیدی۔سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کیلئے 55 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔احساس پروگرام کی میڈیا مہم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت اطلاعات کو 10.9 کروڑ کی ادائیگی کی منظوری اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے 20 کروڑ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…