منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پرویزرشید نے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ہے۔ ن لیگی رہنما پرویز رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے ایپل پر اعتراض اٹھاتے

ہوئے تصدیق شدہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ اس کی آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے جیسے امیدوار انہیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں جبکہ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے اور اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں اور مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخاب میں پہلے پیسوں کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی جاتی تھی جبکہ لوگوں کو دبا، بلیک میلنگ اور مرضی سے ووٹ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب الیکشن کمیشن پاکستان کو بھی اس میں فریق بنا لیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنما پرویز رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے ایپل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تصدیق شدہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…