جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

غریب طبقہ کیلئے سرکاری سستے آٹے کی دستیابی خواب بن گئی، آٹا سرعام مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبڑیال( آن لائن) غریب متوسط طبقہ کیلئے سمبڑیال شہر و گردونواح میں سرکاری سستے آٹے کی دستیابی’’ خواب‘‘ بن کر رہ گئی ، سہولت بازار بند کیے جانے کے بعد 1ماہ گزرنے کے باوجود سرکاری سطح پر سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم نہ کیا جاسکا ، شہری سستے آٹے کے حصول کیلئے دربدر خوار جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش

تماشائی ، عوام سراپاء احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال شہر اور گردونواح کے تقریباً 150سے زائد مضافاتی علاقوں میں حکومت کی طرف سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کیلئے سرکاری سستے آٹے کی دستیابی خواب کی بن گئی ہے اور سمبڑیال شہر میں قائم اکلوتا سہولت بازار بند کیے جانے بعد تقریباً ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود دیگر شہرو ں میں قائم سستا آٹا سیل پوائنٹ کی طرح سمبڑیال شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی بھی سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم نہیں کیا جاسکا اور شہری سرکاری سستے آٹے کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 1300روپے تک سرعام فروخت کیا جارہا ہے اور غریب آدمی سرکاری ریلیف 850روپے والا 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی عدم دستیابی کے باعث مہنگا آٹا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ بد ترین مہنگائی کے باعث زندگی پہلے ہی عذاب بنی ہو ئی ہے اور پیٹ بھرنے کیلئے حکومت کی طرف سے سستے آٹے کی صورت میں واحد سہولت تھی وہ بھی دسترس سے باہر ہو گئی ہے سراہاء احتجاج بنے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خان سے سمبڑیال میں سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…