منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

مشاہد اللہ خان کی وفات کے بعد بیٹے افنان اللہ خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

datetime 18  فروری‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹرمشاہداللہ خان کی وفات کے بعدبیٹے افنان اللہ خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں، افنان اللہ خان جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، افنان اللہ خان اپنے والد مشاہداللہ خان کے کورنگ امیدوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹرمشاہداللہ

خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹا افنان اللہ مشاہد عام جنرل نشست پرسینیٹ الیکشن لڑے گا۔الیکشن کمیشن نے بطور کورنگ امیدوار ان افنان اللہ خان نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔سینیٹر مشاہداللہ کی وفات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افنان اللہ خان بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان کی تدفین اسلام ا?باد کے قبرستان میں کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایوان بالا کے رکن سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مشاہد اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک فعال رکن تھے، ان کی وفات سے پارلیمان ایک متحرک سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے،مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر وڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا

کی۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان ایک عوامی آواز سے محروم ہو گئی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سینیٹر مشاہد اللہ کے انتقال کا سن کر شدید افسوس ہوا، سینیٹر مشاہد اللہ کا

انتقال پاکستان کی سیاست اور پارلیمان کا بہت بڑا نقصان ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان ایک عوامی آواز سے محروم ہو گئی ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کی سینیٹ میں شدید کمی محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سینیٹر مشاہد اللہ کے درجات بلند عطا فرمائے، آمین۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے اپنے بیان

میں کہاکہ سینیٹر مشاہداللہ خان کی ووفات کا سن کر دلی دکھ و افسوس ہوا، سینیٹر مشاہداللہ خان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحوم سینیٹر مشاہداللہ خان کی درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی دبنگ تقاریر، سیاسی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاینگے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…