ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

میٹرک پاس رکن اسمبلی کو 2 وزارتیں مل گئیں

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے،سرکاری ملازمین ہڑتال پر ہیں،عوام روز احتجاج کررہے ہیں،دوائیوں کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ کردیا گیا،معیشت مائنس پر آچکی ہے،مہنگائی نے عوام کا جینامحال کردیا ہے، معیشت آئی ایم

ایف کے ہاتھ میں چلی گئی ہے،تمام معاشی ادارے سامراجی قوتوں کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں،بجلی کی قیمتیں روز انہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکاخیل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک صرف 38 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگا چکی ہے،موجودہ حکومت خود سیاسی کورونا ہے،یہ غریبوں کی حکومت نہیں اشرافیہ کی حکومت ہے، پارلیمنٹ کا روزانہ خرچہ چار کروڑ روپے ہے لیکن حکومت آرڈیننسز پر چل رہی ہے، تاریخ میں پہلی بار صرف ایک آدمی کی ملازمت کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، میٹرک پاس اکبر ایوب کو قانون کی وزارت دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اکبر ایوب کے پاس اس سے قبل وزارت بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔ شیخ رشید کا سرکاری ملازمین پر ایکسپائرڈ آنسو گیس کے شیل استعمال کرنے کے حوالے سے بیان شرمناک اور توہین آمیز ہے، افسوس کا مقام ہے کہ انسانی اور بشری حقوق سے نابلد شخص کو وزیر داخلہ بنادیا گیا ہے۔سینٹ الیکشن میں چینی،آٹا،سیگرٹ مافیا غالب ہیں،پی ٹی آئی نے ایسے امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئے ہیں جن

کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں۔ سینٹ الیکشن سے پہلے اے ٹی ایم مشین فعال ہوچکے ہیں،عبدالحفیظ شیخ کب سے پی ٹی آئی کے ممبر بنے ہیں،ویڈیو سیکنڈل کی تحقیقات عدلیہ سے کرانی ہوگی،حکومت نے تمام اداروں کو تباہی کے دھانے تک پہنچایا ہے،پرویز خٹک اوراسدقیصر کو ویڈیوسکینڈل کے عدالتی کمیشن میں شامل کیا

جائے،ان لوگوں نے سیاست کو گندا کردیا ہے،ویڈیوسیکنڈل کی تحقیقات بہت ضروری ہیں،جماعت اسلامی نے اپنے چار امیدوار سینیٹ کے انتخاب کے لئے میدان میں اتارے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمارے تمام امیدواروں کی کاغذات کلئیر قرار دئے ہیں، سینیٹ انتخابات میں مذاکرات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ہمارے دروازے اپوزیشن جماعتوں

کے لئے کھلے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کی بات کرتی ہے لیکن عافیہ صدیقی کا نام تک نہیں لیتی،عافیہ صدیقی کی رہائی میں موجودہ حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،لاپتہ افراد کا ہونا ریاستی دہشت گردی ہے،لوگوں کو اغواء کیا جاتا ہے پھر مار دیا جاتا ہے،ریاستیں ایسے نہیں چلتیں۔ انہوں نے کہا کہ

حکومت کو گرانے کے لئے احتجاج پی ڈی ایم کا حق ہے، لیکن جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے بجائے اپنے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف احتجاج جارے رکھے گی۔ ہم اپنے جھنڈے، منشور اور قیادت کے ساتھ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے سرکاری ملازمین سمیت ہر

طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جس حساب سے مہنگائی بڑھی ہے اس حساب سے تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے شفاف انتخابات جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے، امیدواروں کی خریدو فروخت کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…