بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کرینگے ایونٹ میں کتنے جدید کیمروں کا استعمال کیا جائیگا؟تفصیلات آگئیں

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے، ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرز میدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنائ میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کیسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران

کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ ،ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔اس دوران سپر سلو اور آلٹرا موشن کیمروں سمیت اسپائیڈر کیم، بگی کیم ، ہاک آئی اور ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔اس دوران دلچسپ اعداد و شمار کے لیے کرک وِز کا استعمال کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ہفتہ وار میگزین شو، ایچ بی ایل پی ایس ایل کہانیاں اور خصوصی فیچرز بھی تیار کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی کا کہناہے کہ ہم نے اپنے پراڈکشن معیارکو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم این ای پی ، بلٹزایڈوارٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم کے ساتھ مل کر اس پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا حصہ بننے والے ان معروف کمنٹیٹرز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔راؤ عمر ہاشم خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ سیریز کی کامیاب پروڈکشن پر پی سی بی کو مبارکباد پیش ہیں، یہ پروڈکشن بھی این ای پی، بلٹز ایڈورٹائزنگ اور ٹرانس گروپ کے کنسوریشم سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پروڈکشن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سعید اعزادی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی بہترین پروڈکشن کے لیے تیار ہیں، ہم یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے کامیاب انعقاد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔احسن ادریس کا کہناہے کہ یہ کنسوریشم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، امید ہے فینز کو بہترین کوریج ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…